آئین ووٹ چوروں کی چال بازیوں ،ریفرنسز ،سازشی آرڈیننسزسے بالاتر ہے، مریم نواز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ آئین ووٹ چوروں کی چال بازیوں ریفرنسز سازشی آرڈیننسزسے بالاتر ہے۔
لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کاواویلا کررہی ہیں ،یادرکھوکوئی آر ٹی ایس ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی ،ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟