لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، فضا میں تعفن پھیل گیا

لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، فضا میں تعفن پھیل گیا
لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، فضا میں تعفن پھیل گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ویسٹ مینجمنٹ نئی صفائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہ کرسکی  جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر  ہوگئی۔

لاہورکی گلیوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ،تعفن اور بدبو  کے سبب شہریوں کا سڑکوں سے گزرنا محال ہو گیا ہے۔

شہر سے کچرے کا کچھ حصہ ہی اٹھایا جارہا ہے اور کئی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگنے سے شہری اب کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔

  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی صفائی کمپنی سے معاہدے کی بات چیت جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -