سپریم کورٹ نے ہمارے موقف سے اتفاق کیا،مرتضیٰ وہاب

سپریم کورٹ نے ہمارے موقف سے اتفاق کیا،مرتضیٰ وہاب
سپریم کورٹ نے ہمارے موقف سے اتفاق کیا،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کاکہناہے کہ سپریم کورٹ نے ہمارے موقف سے اتفاق کیا،ہمارا موقف تھا سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہوتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ہمارا موقف آئین کے مطابق تھا اور پی ٹی آئی کا آئین کے خلاف تھا،آج پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کے موقف کی جیت ہوئی ،سپریم کورٹ نے رائے دی کہ سینیٹ انتخابات شفاف ہونے چاہیے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاصدارتی ریفرنس بغیر رائے کے واپس بھیج دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ شفاف اورآزادانہ انتخابات کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی والے ارکان پردباؤ ڈال رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -