ڈھائی سال سے حکومتی بنچ پر بیٹھاہوں ،حکومتی امیدوار کو ووٹ دونگا،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی

ڈھائی سال سے حکومتی بنچ پر بیٹھاہوں ،حکومتی امیدوار کو ووٹ دونگا،رکن قومی ...
ڈھائی سال سے حکومتی بنچ پر بیٹھاہوں ،حکومتی امیدوار کو ووٹ دونگا،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی نواب اسلم بھوتانی کاکہنا ہے کہ ڈھائی سال سے حکومتی بنچ پر بیٹھاہوں،اخلاقی طور میں حکومت کوووٹ دوں گا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم این اے نواب اسلم بھوتانی نے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب اسلم بھوتانی نے کہاکہ گوادر ،لسبیلہ سے متعلق مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے ،وزیراعظم نے مسائل حل کیلئے فوری احکامات جاری ہے،امید ہے حکومت کے امیدوارکامیاب ہونگے ۔