اسد قیصر سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسد قیصر سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،ملکی سیاسی اور معاشی ...
اسد قیصر سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر اوروزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسدقیصرکی ایوان کی کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کابلامقابلہ انتخاب خوش آئندہے،وفاقی حکومت سینیٹ الیکشن میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے،ملک میں سیاسی انتشار ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہو گا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاکہ پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے،سینیٹ کے ماضی کے الیکشن پر انگلیاں اٹھنا جمہوری عمل کی کمزوری ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے،سیاحت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔