گزشتہ سال یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 34 بلین روپے سے زائد منافع کمالیا

گزشتہ سال یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 34 بلین روپے سے زائد منافع کمالیا
گزشتہ سال یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 34 بلین روپے سے زائد منافع کمالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل) نے گزشتہ سال 2020 ء میں 34 بلین روپے سے زائد منافع کمایا جبکہ 20.9 بلین روپے مالی سال 2020 کے اختتام تک ٹیکس جمع کرایا جو کہ 2019 ء کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہے۔ یہ نتائج یوبی ایل کی پرعزم ٹیم کی وجہ سے ہی حاصل ہوئے جس نے کورونا میں درپیش مشکلات کے باوجود انتہائی نظم و ضبط اور استقامت کیساتھ کام کیا۔  

اعلامیہ کے مطابق بینک نے حصص یافتگان کو ادائیگیاں برقرار رکھیں اور سال 2020ء کیلئے 14.7 بلین روپے کے منافع کا اعلان کیا، بینک کی مالی پوزیشن بھی مضبوط رہی اور کاروبار کو مزید وسعت دینے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کی ۔  کیپٹل ایڈوکیسی تناسب (CAR)   31 دسمبر 2020 ء  کو  24.4 فیصد تھا  جو  کم سے کم ریگولیٹری تقاضوں کے مقابلے میں 11.9 فیصد سے زیادہ ہے۔

یو بی ایل نے پاکستان میں آپریٹ کرنیوالے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے، اور ملکی سطح پر ایک کروڑ سے زائد صارفین کو 1356 برانچوں، 100 اسلامی برانچوں، 1442 اے ٹی ایمز اور 35000 سے زائد " یو بی ایل اومنی دکانوں "  کے ذریعے خدمات فراہم کررہاہے ، ڈیجیٹل ایپ سے بھی 15 لاکھ سے زائد لوگوں کو معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

سال 2020 ء کیلئے مجموعی ریونیو 92.1 بلین روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے ، بینک کی  مارک اپ آمدنی  بھی 21 فیصد اضافے کے بعد 75 بلین روپے رہی  لیکن نان مارک اپ آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد کمی دیکھی گئی  جس کی بنیادی وجہ کورونا تھی  تاہم  سال کی آخری سہہ ماہی میں نان مارک اپ آمدنی میں بھی اضافہ دیکھاگیا کیونکہ اب کاروبار کا رجحان کورونا سے پہلے کی صورتحال کی طرف لوٹ رہا ہے ۔ 

مزید بتایا گیا ہے کہ یوبی ایل کے اثاثوں میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا اور 20 دسمبر 2020ء کو بینک کے اثاثہ جات کی مالیت دو ٹریلین سے زائد تھی ۔ 

یوبی ایل کے صدر اور سی ای او شہزاد جی ڈاڈا کا کہناتھاکہ کورونا وبا کی وجہ سے درپیش آنیوالے مسائل کے باوجود  ٹھوس نتائج دیئے اور مضبوط بیلنس شیٹ ہی مستقبل میں ترقی کی بنیاد فراہم کرتی ہے ۔ 

مزید :

بزنس -