سینیٹ الیکشن، بلوچستان حکومت نے پنجاب فارمولا پیش کردیا

سینیٹ الیکشن، بلوچستان حکومت نے پنجاب فارمولا پیش کردیا
سینیٹ الیکشن، بلوچستان حکومت نے پنجاب فارمولا پیش کردیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں بھی سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب فارمولا پیش کردیا گیا۔ حکومت نے اپوزیشن کو کچھ دو اور کچھ لو کی پیشکش کی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کیلئے  صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اپوزیشن کو پنجاب فارمولے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس فارمولے کے تحت حکومتی اتحاد کے پاس 12 میں سے آٹھ نشستیں آئیں گی جبکہ اپوزیشن کے پاس چار نشستیں ہوں گی۔

صوبائی حکومت کی اس پیشکش پر جمعیت علما اسلام ف، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سر جوڑ لیے۔ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنجاب فارمولے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ اس اجلاس میں جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں سینیٹ کیلئے ووٹنگ کی ہی نہیں کی گئی بلکہ اس سے پہلے ہی حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت ہوگئی جس کے نتیجے میں تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔