پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملیر کراچی سے منتخب رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

کریم بخش گبول کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے، سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔ پارٹی نے سینیٹ میں غیر مقبول لوگوں کو ٹکٹ دیے جس کی  وجہ سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز تحریک انصاف کے کراچی سے ہی منتخب ایک اور ایم پی اے شبیر قریشی نے ووٹ نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -