پی ایس ایل کا ترانہ  شادیوں پر بھی بجنے لگا، معروف گلوکارہ کے پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

پی ایس ایل کا ترانہ  شادیوں پر بھی بجنے لگا، معروف گلوکارہ کے پی ایس ایل ...
پی ایس ایل کا ترانہ  شادیوں پر بھی بجنے لگا، معروف گلوکارہ کے پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 کے ترانہ ’گروو میرا‘ اب شادیوں کی بھی زینت بن رہا ہے، معروف گلوکارہ انعم گوہر نے اپنے بھائی کی شادی پر  پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کیا ہے جسے لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

 گلوکار گوہر ممتاز کی اہلیہ انعم گوہر نے ڈانس کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر بھی شئیر کی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ابتدا میں پی ایس ایل ترانے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کی مقبولیت میں بھی  اضافہ ہوتا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مزید :

تفریح -