اسلام آباد یونائیٹڈ کے کس غیر ملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ؟ نام سامنے آگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائٹیڈ کے غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کچھ دیر قبل سامنے آئی تھی ،اب اس کھلاڑی کا نام بھی سامنے آگیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فواد احمد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ بتا یا جا رہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔فواد احمد کو آئسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ تمام کھلاڑیوں کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل ہوا جس کے بعد کلیئر کھلاڑیوں کو سٹیڈیم بھیجا جائے گا ۔

