عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری،  لیاری گینگ وار  کے سرغنہ اب تک کتنے مقدمات میں بری ہوچکے ؟ آپ بھی جانیں

عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری،  لیاری گینگ وار  کے سرغنہ اب تک کتنے مقدمات ...
عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری،  لیاری گینگ وار  کے سرغنہ اب تک کتنے مقدمات میں بری ہوچکے ؟ آپ بھی جانیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کو بغدادی  تھانے پر حملہ کیس میں بری کردیا گیا ہے، وہ اب تک 11 مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔
سما نیوز کے مطابق پراسکیوشن عدالت میں عزیر بلوچ پر لگے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے انہیں بری کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کی ایما پربغدادی تھانے پرحملہ کیا گیا ۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کوکیسے پتہ چلا کہ حملہ عزیر بلوچ کی ایما پر کیا گیا ہے؟تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اہل محلہ نے بتایا تھا کہ عزیربلوچ نےحملہ کروایا۔ عدالت نےتفتیشی افسرسے مزید استفسارکیا کہ آپ نےمحلےوالوں کوگواہ بنایا تھا؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں محلے والوں میں سے کسی کو اس کیس میں گواہ نہیں بنایا تھا۔

عزیربلوچ کیخلاف بغدادی تھانےپرحملےکامقدمہ آٹھ سال قبل درج ہوا تھا۔

مزید :

قومی -