ڈیفنس کے علاقہ میں گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی نعش برآمد

ڈیفنس کے علاقہ میں گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی نعش برآمد
ڈیفنس کے علاقہ میں گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیفنس فیز 6 کے علاقہ میں گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ ماریہ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
نعش ملنے کی اطلاع پر تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق 20 سالہ ماریہ وہاڑی کی رہائشی  اور فیز 6 میں گھریلو ملازمہ تھی۔لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔ورثا کی جانب سے درخواست  موصول ہونے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔