برمنگھم میں ایک شخص کار کی ٹکر سے ہلاک اور دوسرا چھری کے وار سے زخمی

برمنگھم میں ایک شخص کار کی ٹکر سے ہلاک اور دوسرا چھری کے وار سے زخمی
برمنگھم میں ایک شخص کار کی ٹکر سے ہلاک اور دوسرا چھری کے وار سے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم( سید حسنین رضا )برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایک ہی علاقے میں ایک شخص کار کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے واقعے میں ایک شخص کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق برمنگھم کے علاقے سینٹ مارکس روڈ پر واقع دکان میں ایک شخص نے چھری کے وار سے دوسرے شخص کو زخمی کردیا ،اس واقعے کے آدھے گھنٹے بعد سینٹ مارکس روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے سائیکل سوار کو کچل دیا اور فرار ہو گیا ۔برطانوی پولیس دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔