بڑے عرب ملک نے اسرائیلی میزائل مار گرائے، بڑی خبر آگئی

بڑے عرب ملک نے اسرائیلی میزائل مار گرائے، بڑی خبر آگئی
بڑے عرب ملک نے اسرائیلی میزائل مار گرائے، بڑی خبر آگئی

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ طویل عرصے سے جنگ کا میدان بنا ہوا ہے اور اب شام کی صورتحال ایک بار پھر ایسا سنگین رخ اختیار کر چکی ہے کہ خطے میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان تصادم کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایرانی نیوی کی طرف سے ایک کارگو بحری جہاز پر حملے اور امریکہ کی طرف سے شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجو تنظیم کے اڈے پر بمباری کے چند دن بعد اب اسرائیل نے شام پر میزائل برسا دیئے ہیں جو ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی شامی فوج نے مارگرائے۔

شام کی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے داغے گئے یہ میزائل دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنانے والے تھے۔ جب یہ دمشق شہر کے حدود میں پہنچے، وہاں ان کو مارگرایا گیا۔ شام کے ریاستی ٹی وی کی طرف سے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ”اسرائیل کی طرف سے داغے گئے زیادہ تر میزائل دمشق کے قریب ہی مار گرائے گئے، یہ میزائل اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے تھے۔ “ واضح رہے کہ شامی حکومت کی طرف سے میزائلوں کی تعداد اور ان سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے شام پر کوئی میزائل نہیں داغے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -