جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے سے "کورا " جواب دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ الیکشن سے دو روز قبل حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، خیبرپختونخوا(کے پی کے) میں سابق اتحادی پارٹی جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے سے "کورا " جواب دے دیا ،امیر العظیم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے ووٹوں کے تبادلے پر حتمی بات کر چکے ہیں ،مرکز اور سندھ میں ابسٹین ہونگے۔
جماعت اسلامی پاکستان کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتےہوئےبتایاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاورپنجاب سےنومنتخب سینیٹراعجازاحمدچوہدری نےجماعت کےمرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم سےملاقات کی،اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اورسینیٹ انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اعجاز احمد چوہدری نےامیرالعظیم سے تحریک انصاف کے لئےسینٹ میں ووٹ اور سپورٹ کے لیے اپیل کی جس پرامیر العظیم نےجماعت اسلامی کی جانب سےمعذرت کرتےہوئےکہا کہ کےپی کےمیں اپوزیشن جماعتوں سےووٹوں کےتبادلےپرحتمی بات کرچکے ہیں ، مرکز اور سندھ میں ابسٹین ہونگے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹ انتخابات کے لیے جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حمایت کر دی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اور جماعت اسلامی خواتین کی نشست پر الیکشن لڑے گی۔دوسری طرف جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ خیبرپختونخوا تک محدود رہے گی، مرکز اور سندھ میں جماعت کسی کو ووٹ نہیں دے گی۔ جبکہ اس سے قبل جماعت کے اکلوتے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم سے ملاقات
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) March 1, 2021
پی ٹی آئی کی سینٹ میں ووٹ اور سپورٹ کے لیے اپیل، جماعت اسلامی کی ووٹ سے معذرت !کے پی کے میں اپوزیشن جماعتوں سے ووٹوں کے تبادلے پر حتمی بات کر چکے ہیں ، مرکز اور سندھ میں ابسٹین ہونگے @JIPOfficial
جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ خیبرپختونخوا تک محدود رہے گی۔ مرکز اور سندھ میں جماعت کسی کو ووٹ نہیں دے گی۔ امیرالعظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی pic.twitter.com/lCGtrKpshc
— Jamaat-e-Islami (@JIPOfficial) March 1, 2021