لاہور قلندرز کی جیت پر جشن منانے والے ڈیلی پاکستان کے رپورٹر اسامہ بن عتیق کے لیے فخر زمان کا پیغام 

لاہور قلندرز کی جیت پر جشن منانے والے ڈیلی پاکستان کے رپورٹر اسامہ بن عتیق کے ...
لاہور قلندرز کی جیت پر جشن منانے والے ڈیلی پاکستان کے رپورٹر اسامہ بن عتیق کے لیے فخر زمان کا پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے کراچی کنگز سے جیت کے بعد ڈیلی پاکستان کے رپورٹر اسامہ بن عتیق کے جشن منانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیار بھرا ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔
فخر زمان نے کہا کہ اسامہ بن عتیق ہماری جیت کے بعد جس طریقے سے آپ خوشی منا رہے تھے ،بہت اچھا لگا ،جب نیوی میں آپ میری کوچنگ میں اکیڈمی میں کھیلتے تھے ،وہ یادگاروقت ہے،ابھی آپ ڈیلی پاکستان کے ساتھ ہیں،اپنا بہت سارا خیال رکھنا، جلد ملاقات ہو گی ۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف 54گیندوں پر 83ر نز بنا کر لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔اس میچ میں لاہور قلندرز کی جیت پر اسامہ بن عتیق نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے تھے ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -