خیبر پختونخوا میں پہلی بار  خواجہ سرا  کو پولیس  مصالحتی کمیٹی کا ممبر بنالیا گیا

خیبر پختونخوا میں پہلی بار  خواجہ سرا  کو پولیس  مصالحتی کمیٹی کا ممبر ...
خیبر پختونخوا میں پہلی بار  خواجہ سرا  کو پولیس  مصالحتی کمیٹی کا ممبر بنالیا گیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور پولیس نے خواجہ سرا ثوبیہ خان کو پشاور میں تمام مصالحتی کمیٹیوں  کا ممبر منتخب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سراثوبیہ کا کہنا ہے کہ  خواجہ سراکمیونٹی کے مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے مجھے ممبر بنانا ایک احسن اقدام ہے‘ ٹرانس کمیونٹی کے لئے ہر جگہ آوازاٹھاوں گی۔ ثوبیہ خان  اس سے قبل بھی خواجہ سراؤں کے سماجی حقوق کے لیے کام کرتی  رہی ہیں۔

محکمہ پولیس کے مطابق انھیں پولیس میں بھرتی نہیں کیا گیا اور نہ ہی تنخواہ یا ماہانہ الاؤنس کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔انکی مصالحتی کمیٹی میں تعیناتی کا مقصد خواجہ سراؤٰں کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔اس پراجیکٹ کو بعدازاں صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

مزید :

قومی -