’پاوری‘ ٹک ٹاک ویڈیو بنانا خواتین پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، بڑی سزا مل گئی

’پاوری‘ ٹک ٹاک ویڈیو بنانا خواتین پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، بڑی سزا ...
’پاوری‘ ٹک ٹاک ویڈیو بنانا خواتین پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، بڑی سزا مل گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ’ پاوری‘ ویڈیو بنانے پر کراچی پولیس کی تین لیڈی کانسٹیبلز کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  تینوں لیڈی کانسٹیبلز نے  سندھ اسمبلی کے قریب ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک  ویڈیو  بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی )صدر ڈویژن زاہدہ پروین نے ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے والی صدر وومن پولیس اسٹیشن میں تعینات تینوں  لیڈی کانسٹیبلز طوبیٰ علی، زہرہ مظہر اور تابندہ حفیظ کو معطل کر نے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔معطل کی جانے والی تینوں لیڈی کانسٹیبلز نےویڈیو کے دوران  ڈیوٹی کی ادائیگی کو ’خواری‘ قرار دیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -