سینیٹ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے تین اراکین سندھ اسمبلی کو اغوا کرلیا گیا : خرم شیر زمان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کل شام سے پی ٹی آئی کے تین ارکان کواغوا کرلیا گیا ہے ، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ تینوں ارکان نےکہاتھادوسری جماعتوں سےپیشکشیں ہورہی ہیں، تینوں ایم پی ایزکےموبائل فونز بھی بند آرہے ہیں، ان کےاہل خانہ بہت زیادہ پریشان ہیں سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ معلوم کروائے ارکان اسمبلی کہاں ہیں؟ سارا کھیل سندھ حکومت کی جانب سےکھیلاگیاہے۔
انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن سےمتعلق سپریم کورٹ کافیصلہ آگیاہے ،سپریم کورٹ کوخراج تحسین پیش کرتےہیں کرکٹ میں بھی عمران خان کہتےتھےنیوٹرل امپائرہوناچاہیے گزشتہ سینیٹ کےالیکشن میں خریدوفروخت ہوئی تھی۔