کورونا وائرس کی دوسری لہر ،برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کورونا وائرس کی دوسری لہر ،برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے لیے انتہائی ...
کورونا وائرس کی دوسری لہر ،برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بنگلہ دیشی اور پاکستانی لوگوں کاوائرس کا شکار ہو کر اموات کی تعداد بڑھ گئی ۔پہلی لہر کے دوران سیاہ فام افراد سفید فام افراد کے مقابلے میں بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے تھے۔برطانوی ادارے برائے قومی شماریات (او این ایس)کے مطابق دوسری لہر کے دوران سیاہ فام لوگوں کی تعداد میں کافی کمی واقعہ ہوئی ہے جبکہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی عوام کو اب بھی تین گنا زائدخطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

او این ایس ، یونیورسٹی آف آکسفورڈ ، لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور یونیورسٹی آف لیسٹر کے محققین نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جنوبی ایشیائی لوگوں میں خاص طور پر بنگلہ دیشی اور پاکستانی افراد میں اموات کی تعداد بہت زیادہ رہی۔

مزید :

بین الاقوامی -