جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات اور ورکشاپ راولپنڈی کادورہ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات اور ورکشاپ راولپنڈی کادورہ
جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات اور ورکشاپ راولپنڈی کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روالپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات اور ورکشاپ راولپنڈی کادورہ کیا جہاں چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے تنصیبات کے مختلف انفرا سٹرکچرکا معائنہ کیاجو پاک فوج کے وسیع ٹرانسپورٹ کے خصوصی آئٹمز کو ہینڈل کرتاہے۔اس موقع پر آرمی چیف کو تیار کی جانے والی سہولیات اور گاڑیوں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے امور پر بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے ورکشاپ کی کارکردگی اور کام کے عزم کو سراہا۔

مزید :

قومی -