سینیٹ الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر چوہدری سروراور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سر جوڑ لئے 

سینیٹ الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر ...
سینیٹ الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر چوہدری سروراور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سر جوڑ لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں اجتماعی طور پر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکال سکتے ہیں، جمہوری عمل میں شفافیت سیاسی استحکام اور معاشی نمو کو یقینی بنائے گی، سینیٹ کے شفاف انتخابات کو یقینی بنانا تمام سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آزاد، منصفانہ اور شفاف سینیٹ انتخابات ایوان بالا میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے تناسب کے مطابق نشستیں حاصل کرنے کو یقینی بنائیں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے سینیٹرز کا بلا مقابلہ انتخاب جمہوریت کے لئے اچھا شگون تھا،اُنہوں نے دوسرے صوبوں میں بھی اس عمل کو دہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹرز کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی پختگی کی عکاسی کرتا ہے، امید ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن قومی اہمیت کے حامل اہم عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ پنجاب اپنے سماجی و معاشی شعبوں میں بہتری لا رہا ہے،فلاحی ریاست کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملک میں عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سیاحت کی بہت زیادہ مواقع موجود اور حکومت نے ان مواقع کو تلاش کرنے کے لئے پالیسیاں وضع کیں۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب نے ایوان کی کارروائی کو احسن انداز سے چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کی تعریف کی۔