لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزے شلوار میں ازار بند ڈالنے میں ناکام ، وہ کیسے ازار بند ڈالنے کی کوشش کرتے رہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دھواں دار چھکوں کی مدد سے لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف فتخ دلانے والے جنوبی افریقن آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے شلوار میں ازار بند نہ ڈال سکے۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ڈیوڈ ویزے کو شلوار میں ازار بند ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم وہ اس میں ناکام رہتے ہیں،اس دوران وہ شلوار کے اوپر سے ہی ازار بند کو باندھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرس گیل نے بھی شلوار چیلنج میں حصہ لیا تھا تاہم وہ ازار بند ڈالنے میں کامیاب رہے تھے۔
David Wiese can chase down any target, but can he tackle a shalwar? Watch him try to wear one in our #ShalwarChallenge
Full video: https://t.co/LmQZh1HcB7 #HBLPSL6 I #MatchDikhao l @David_Wiese pic.twitter.com/31jGqduBpL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2021

