صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، نجی ٹی وی کا ...
صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قمبر شہداد کوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  قمبرشہداد کوٹ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ، ملزم صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث تھا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قمبر شہداد کوٹ اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں انور حسنی بروہی نام کا ملزم ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم اطہر متین کے قتل میں ملوث تھا ۔

واضح رہے کہ ملزم کے دوسرے ساتھی اشرف کو منگھو پیر سندھ بلوچستان بارڈر سے  26 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ انور اور اشرف نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر  گولی چلائی تھی ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم انور کے سرپر 20 لاکھ کا انععام تھا ، ملزم 13 مقدمات میں مطلوب تھا  تین بار گرفتار  بھی ہوا مگر پھر ضمانت پر رہا ہو کر وارداتیں کرتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اطہر متین کے قتل کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا  واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پہلے بھی استعمال ہو چکا ہے ۔ اسلحہ چند روز قبل گلبرگ میں  اسلحہ ہوا جب ایک شہری پر فائرنگ کی گئی ۔