پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں ہر فرنچائز نے کتنے پیسے کمائے؟ چیئرمین پی سی بی نے انکشاف کردیا

پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں ہر فرنچائز نے کتنے پیسے کمائے؟ چیئرمین پی ...
پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں ہر فرنچائز نے کتنے پیسے کمائے؟ چیئرمین پی سی بی نے انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجاکا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے منافع کی مد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے جو لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے اور اس وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 90 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پی ایس ایل 7 غیر معمولی حد تک کامیاب رہی اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں شائقینِ کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے، اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی جانب سے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ انتھک محنت کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی عملے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز اور براڈ کاسٹنگ کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -