ساہیوال میں ورکرز کنونشن، مریم نواز کا سیکیورٹی انچارج اور لیگی کارکنان آپس میں الجھ پڑے

ساہیوال (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں لیگی کارکنان اور مریم نواز کا سیکیورٹی انچارج آپس میں دست و گریباں ہوگئے جس کے بعد تقریب میں ورکرز کو عزت دو کی نعرہ بازی بھی ہوتی رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس بد نظمی کا شکار ہوگیا، کارکن اور مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم میں دھکم پیل ہوئی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ تنظیمی میٹنگ میں ورکرز کو عزت نہیں دی جارہی بلکہ من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔
ساہیوال بریکنگ
ساہیوال:مسلم لیگ ن ورکرز میٹنگ میں ورکرز اور مریم نواز سیکورٹی ٹیم میں دھکم پیل اور بدنظمی
ساہیوال:مسلم لیگ ن ورکرز اور سیکیورٹی انچارج دست و گریباں ہو گئے
ساہیوال:تنظیمی میٹنگ میں ورکرز کو عزت نہیں دی جا رہی من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے،مسلم لیگ ن ورکرز
— RA (@13busybee) February 28, 2023
اجلاس سے پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے خطاب کیا جبکہ یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا گیا۔