گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹریٹ کرائمز میں اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم شہریوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کردیں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹریٹ کرائمز میں اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹریٹ کرائمز میں اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم شہریوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہوکر اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے 208 افراد میں موٹر سائیکلیں تقسیم کردیں، گورنر سندھ کی جانب سے ایسے افراد کو موٹر سائیکلیں دی گئیں ہیں جو یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2023 کے دوران اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہوئے تھے۔

جیونیوز کے مطابق موٹر سائیکلوں کی تقریب تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تمام فلاحی اقدامات میں ایک روپے کا سرکاری فنڈ شامل نہیں ہے، متاثرین کو فلاحی تنظیم اور مخیر حضرات کے تعاون سے موٹرسائیکلیں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلان کیا تھا کہ جن کی موٹر سائیکل چوری ہوئی  یا چھینی گئیں انہیں موٹر سائیکل دوں گا، کوئی ایگزیکٹو اختیار نہیں پھر بھی کام کر رہا ہوں، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا چاہتا ہوں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر اختیار ہوتا تو ذمہ داروں کو بلا کر ان سے پوچھتا کہ موٹر سائیکلیں کیوں چوری ہو رہی ہیں، کیسے چھینی جا رہی ہیں؟ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو انصاف ملے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے رواں برس ماہ رمضان کے دوران 10 لاکھ افراد کو  افطار کروانے کا بھی اعلان کیا۔