اعظم سواتی بھی طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے

اعظم سواتی بھی طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے
 اعظم سواتی بھی طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) سپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی کی تقرری کے دوران رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے ، اعظم سواتی نے سپیکر کے چیمبر میں نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کو گاؤن پہنایا اور بعد میں بابرسلیم سواتی کو گلے لگا کر ماتھا  چوما۔

جیونیوز سےگفتگو اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ  قومی اسمبلی جعلی ہے، لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتے،   مانسہرہ میں نواز شریف کو بری شکست ہوئی، مانسہرہ کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے میرا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا بدلہ لیا۔

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع, تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی حفاظت کریں گے، یہ ملک کو تباہی کی طرف نہیں لے جاسکتے، ہم کوشش کریں گےکہ انتقام کے بجائے ملک کو  استحکام کی  طرف لےکر جائیں۔