ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہسپتال منتقل

ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہسپتال ...
ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا  (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

غیرملکی میڈیا  کے مطابق  دارالحکومت ڈھاکا میں واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے لگنے والی آگ  اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔فائر سروس حکام نے بتایا کہ  یہ ایک خطرناک عمارت تھی جس کی ہر منزل پر گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے، آگ پر 13 فائر فائٹنگ یونٹس کی دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پا لیا، جلی ہوئی عمارت سے لوگوں کو بچانے کیلئے کرین کا استعمال کیا۔

آگ میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کے بعد میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، میرے دو ساتھی مارے گئے،کیشئر اور سروس مین نے سب کو باہر نکالا لیکن وہ دونوں بعد میں خود بھی آگ کی زد میں آ گئے، میں نے کچن میں جا کر کھڑکی توڑی اور خود کو بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی۔