لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، دیگر شہروں گوجرہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، شرقپور، شیخوپورہ، صفدر آباد، مریدکے، پھولنگر اور قصور میں بھی بارش ہوئی۔

لاہور کے علاقے گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، ہال روڈ، ساندہ، کرشن نگر، چوبرجی، جیل روڈ، مزنگ، گلبرگ، شادمان، کینٹ، مسلم ٹاؤن، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بوندا باندی صبح تک جاری رہی۔ڈیفنس، گارڈن ٹاؤن، کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مصطفیٰ ٹاؤن میں بادل برسے۔

مزید :

ماحولیات -