آن لائن نکاح کے بعد جنت مرزا کی بہن سحر مرزا اپنے دولہے کے پاس برطانیہ پہنچ گئیں

آن لائن نکاح کے بعد جنت مرزا کی بہن سحر مرزا اپنے دولہے کے پاس برطانیہ پہنچ ...
آن لائن نکاح کے بعد جنت مرزا کی بہن سحر مرزا اپنے دولہے کے پاس برطانیہ پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن، فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا بیرونِ ملک، برطانیہ اپنے دولہے کے پاس پہنچ گئیں۔

سحر مرزا نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ اور  سٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہیں بیرونِ ملک اپنے دولہے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی  پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شوہر کے لیے لکھا ’میرا سب کچھ، الحمداللّٰہ۔‘

یاد رہے کہ سحر مرزا نے رواں ماہ عالیشان  تقریبات کے دوران بیرونِ ملک، برطانیہ میں موجود اپنے دولہے سے آن لائن نکاح کیا تھا۔سحر مرزا کو اس وقت خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب مہندی، مایوں، ڈھولکی، بالی ووڈ نائٹ سمیت متعدد تقریبات کے بعد جب سوشل میڈیا صارفین نکاح کے روز معلوم ہوا کہ سحر مرزا کا دولہا پاکستان میں موجود نہیں اور وہ آن لائن نکاح کریں گی۔

صارفین کی  تنقید پر سحر مرزا ن کاکہناتھا کہ ’میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ تقریبات صرف میری طرف سے تھیں، لڑکے والوں کی طرف سے نہیں، نکاح ہوا ہے میرا، نکاح کے بعد مجھے رخصتی کرنی تھی، اپنے شوہر کے پاس جانا تھا، اپنے ہی گھر نہیں رہنا تھا، جب میرے شوہر آئیں گے، تو ہم اس سے بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کریں گے‘۔

مزید :

تفریح -