غزہ، امداد کیلئے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر جنگی ہیلی کاپٹروں سے حملہ، 112 شہید، 760 زخمی

غزہ، امداد کیلئے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر جنگی ہیلی کاپٹروں سے حملہ، 112 ...
غزہ، امداد کیلئے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر جنگی ہیلی کاپٹروں سے حملہ، 112 شہید، 760 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں امداد کیلئے قطار میں کھڑے ہزاروں فلسطینیوں پر حملہ کردیا، فائرنگ اور شیلنگ سے 112فلسطینی شہید اور 760زخمی ہوگئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے غزہ سٹی میں امداد کیلئے جمع عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی علی الصبح ساڑھے 4بجے کے قریب پہلا امدادی ٹرک پہنچا اس دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے وہاں موجود ہزاروں افراد پر براہ راست فائرنگ اور شیلنگ کردی ، ان کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ان کیلئے جال بچھایا گیا تھا ۔

فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ واقعہ بدترین قتل عام اور نسل کشی پر مبنی جنگ کا حصہ ہے، حماس کا کہنا ہے کہ امداد کے متلاشیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، امداد کے منتظر فلسطینی متعدد بار حملوں کی زد میں آچکے ہیں، اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں زندگی تیزی سے ختم ہورہی ہے ۔

 امریکا کا کہنا ہے کہ وہ معاملے پر سوگوار ہے ، واشنگٹن حکومت نے اسرائیل سے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔