اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے، عمر ایوب

اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے، عمر ...
اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے، عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے وزیراعظم کیلئے   نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہاہے کہ اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،قیدی نمبر 804کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، عمر ایوب نے اظہار خیال  کرتے ہوئے کہاکہ اس ہاؤس میں گھس بیٹھیے آکر بیٹھ گئے ہیں،یہ یہاں آ کر جعلی مینڈیٹ سے ایوان میں بیٹھےہوئےہیں، وہ کس حیثیت میں ووٹ ڈال سکتے ہیں،جناب سپیکر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں۔

سنی اتحاد کونسل کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار نے کہاکہ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں،ہماری خواتین ہاؤس میں نہیں، کیسے سپیکر کا الیکشن کنڈکٹ کر سکتے ہیں،فارم 45کچھ اور کہہ رہا، فارم 47کچھ اور کہہ رہا،اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ آپ نے ہمارے سر کے تاج ہمارے ورکر کو جیل میں رکھا،ہاؤس نامکمل ہے، آپ کیسے پراسیس کو مکمل کر سکتے ہیں،آپ اس ہاؤس کو کیسے چلا سکتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ الیکشن نتائج نامکمل ہیں یہ ایوان کیسے چلایا جا سکتا ہے،ایوان میں ہماری خواتین ارکان ہی نہیں، ہماری خواتین ارکان عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر کو جیلوں میں  رکھا ہے،انہوں نے کہاکہ گلا خراب ہو یا کٹ جائے ہم نے آواز اٹھانی ہے۔