کراچی میں مبینہ زیادتی کی کوشش لڑکی نے ناکام بنادی

کراچی میں مبینہ زیادتی کی کوشش لڑکی نے ناکام بنادی
کراچی میں مبینہ زیادتی کی کوشش لڑکی نے ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) گلشن حدید میں مبینہ زیادتی کی کوشش لڑکی نے ناکام بنادی ،پولیس نے  متاثرہ لڑکی کے چچا اعجاز شیخ کی مدعیت میں امیر خان اور مالک وغیرہ کے خلاف درج کرکے ملزم امیر خان کو گرفتار کرلیا جبکہ بنگلے کا مالک ڈاکٹر عاشق حبیب پلیجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سٹیل ٹاون تھانے کی حدود گلشن حدید میں واقع گھر میں موجود لڑکی سے مبینہ زبردستی کی کوشش کی گئی جس پر لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا،مزاحمت کے دوران ملزم اور لڑکی دونوں زخمی ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق پڑوسی ڈاکٹر کا چوکیدار گھر کی دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر میں داخل ہوگیا اور   منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہنے کی دھمکیا ں دی ، میں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شور مچایا جس پر ملزم نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، مزاحمت جاری رکھی تو ملزم بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع, تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ میں اور میرے چچا گلشن حدید میں غریب بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں ،ہم نے اپنے گھر کو فری مدرسہ سکول میں تبدیل کررکھا ہے۔