پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، سینیٹر عرفان صدیقی نے بحث کیلئے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، سینیٹر عرفان صدیقی نے بحث کیلئے تحریک ...
پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، سینیٹر عرفان صدیقی نے بحث کیلئے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط پر سینیٹر عرفان صدیقی نے بحث کیلئے تحریک التوا ءسینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق تحریک التوا ءکے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط پارٹی ترجمان رؤف حسن نے ارسال کیا ،خط  میں آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مالی امداد سے قبل شرائط پر خود کو مطمئن کرے،پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد منتخب کے جائز ہونے کو چیلنج کرنے کی بات کی۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے ،آئی ایم ایف حکومتوں کے ساتھ ڈیل کرتا ہے، تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے،ان کے پاس کوئی کردار نہیں کہ پاکستان پر اپنے شرائط عائد کر سکے،پی ٹی آئی کا مضبوط ترین اپوزیشن جماعت کا کردار ہے،آج کی اپوزیشن کل کی حکومت ہے، مالیاتی اداروں سے ہم نے سوال جواب نہیں کرنا۔