لفٹ لینےو الے فلم" بنٹی اور ببلی" سے متاثر ہ  جوڑے نے گاڑی ہی چوری کرلی

لفٹ لینےو الے فلم" بنٹی اور ببلی" سے متاثر ہ  جوڑے نے گاڑی ہی چوری کرلی
لفٹ لینےو الے فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم سے متاثر ہونے والے جوڑے نے وہی  گاڑی چوری کر لی جس میں انہوں نے لفٹ لی تھی   تاہم بھارتی پولیس نے جوڑے کو پکڑ لیا ہے، شناخت پر مجرم نے اپنا نام سندیپ منا بتایا، سندیپ کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں اس کی دوست رینا نے اُس کا ساتھ دیا تھا۔

بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے جنک پوری میں ایک جوڑا کارسوار کی گاڑی ہی چوری کر کے لے اڑا ہے  تاہم یہ چوری جوڑے کو راس نہ آئی اور بالآخر گرفتار ہو ہی گیا۔ فلم" بنٹی اور ببلی" سے متاثر ہو کر چوری کی واردات کرنے والے جوڑے جو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایاکہ  رات کے وقت ایک نامعلوم جوڑے کو بیچ راستے میں لفٹ دی تھی ، پھر کچھ لمحات کے لیے گاڑی سے اترا، اور جب واپس اسی مقام پر پہنچا جہاں گاڑی کھڑی تھی، تو اس مقام پر نہ گاڑی تھی اور نہ وہ جوڑا۔

کارسوار نے الزام عائد کیا کہ گاڑی میں لیپ ٹاپ بھی موجود تھا، جسے گاڑی سمیت چوری کیا گیا ہے، جبکہ الزام اسی جوڑے پر عائد کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، سی ڈی آر اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کی مدد سے ملزم سندیپ کو پکڑ لیا، جس سے شکایت کنندہ کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ سندیپ کے انکشافات کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے رینا کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے شکایت کنندہ کا لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ اور رینا دونوں کی عمر 27 سال ہے، جبکہ دونوں وسطی دہلی کے اُتم نگر میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، دونوں نشے کے عادی ہیں، گھر کا کرایہ بھی تاحال نہیں دے سکے ہیں۔ پولیس نے دونوں کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -