سپیکر کے انتخاب کے بائیکاٹ کی دھمکی کام کر گئی، (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کا اہم مطالبہ مان لیا 

سپیکر کے انتخاب کے بائیکاٹ کی دھمکی کام کر گئی، (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کا اہم ...
سپیکر کے انتخاب کے بائیکاٹ کی دھمکی کام کر گئی، (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کا اہم مطالبہ مان لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کے درمیان آئنی ترمیم پر معاہدہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کا حصہ بننے کیلئے ایم کیوایم کے مطالبات میں ایک آئینی ترمیم کا مطالبہ سب سے زیادہ اہم تھا جس پر جاری ڈیڈ لاک ختم ہو گیاہے ۔ (ن) لیگ نے ایم کیوایم کا آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم کا مطالبہ تسلیم کر لیاہے اور اس حوالے سے دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہو گیاہے ۔ 

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے مشور میں واضح کہا تھا کہ مقامی یا ضلعی حکومت کو جاری ہونے والا این ایف سی ایوارڈ صوبوں کی بجائے براہ راست ضلعی حکومتوں کو ملے گا، جس سے ضلعی حکومتیں مضبوط ہوں گی، (ن )لیگ اور ایم کیوایم کے درمیان بات چیت جاری تھی ، اس سے متعلق معاہدہ پر دستخط کر لیے گئے ہیں، (ن )لیگ کی جانب سے احسن اقبال اور ایم کیوایم کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ یہ معاہدہ پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 2میں ہو ا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر اسمبلی کے انتخاب کا عمل جاری ہے جس دوران ایم کیوایم نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا، ایم کیوایم کے انتخاب کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کے بعد( ن) لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کمیٹی روم نمبر 2 میں مذاکرات ہوئے ۔( ن) لیگ نے مذاکرات کے دوران مطالبہ تسلیم کر لیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -