قومی اسمبلی اجلاس؛ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے تمام گیلریاں خالی کروانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر کے سارجنٹ ایٹ آرمز کی سکیورٹی طلب کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے تمام گیلریاں خالی کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مہمانوں کی گیلری میں جھگڑے پر سکیورٹی کال کرلی گئی، سپیکر نے شور مچانے والے مہمانوں کو باہر نکالنے کا حکم دیدیا،گھڑی چور کے نعرے مہمانوں کی گیلری سے لگنے پر جھگڑا بڑھ گیا،سکیورٹی اہلکاروں نے نعرے لگانے والے کو باہر نکال دیا۔جس پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان سپیکر ڈائس کے گرد جمع ہو گئے ، ارکان نے احتجاج اور نعرے بازی کی،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے تمام گیلریاں خالی کروانے کا مطالبہ کر دیا۔