ایک بارپھر ""گھڑی لہرا دی گئی "

ایک بارپھر ""گھڑی لہرا دی گئی "
ایک بارپھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے دن حلف برداری کے اجلاس میں کامیاب جماعتوں کے اراکین کا فاتحانہ جوش و خروش اور ناکام رہنے والی جماعتوں کے اراکین کی مایوسی کے عالم میں جارحانہ انداز کوئی نئی بات نہیں ، تاہم ملک کی 16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے پہلے دن صورتحال قدرے برعکس تھی اپوزیشن کے تیور اتنے جارحانہ اور اشتعال انگیز تھے جن پہ یہ گمان ہوتا تھا کہ کسی بھی لمحے کوئی انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

"جنگ " کے مطابق ’’گھڑی کی علامتی حیثیت‘‘ خیبر پختونخوا اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ’’لہرا دی گئی‘‘سارجنٹ ایٹ آرمز الرٹ، قائدین کو ارکان نے حفاظتی حصار میں رکھا  جبکہ اتحادی جماعت کے ارکان ایوان میں خاموشی  رہے ۔