قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، تحریک انصاف نے بھی وہی کام کردیا جو مسلم لیگ (ن) ماضی میں کرتی رہی 

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، تحریک انصاف نے بھی وہی کام کردیا جو مسلم لیگ (ن) ...
قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، تحریک انصاف نے بھی وہی کام کردیا جو مسلم لیگ (ن) ماضی میں کرتی رہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ روز قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا جس دوران نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا ، اس موقع پر تحریک انصاف کے اراکین کو عمران خان کی تصاویر اٹھائے دیکھا گیا، ماضی میں لیگی اراکین اسمبلی بھی نوازشریف کی تصاویر اٹھاتے رہے ہیں۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے روزنامہ "دنیا "میں لکھا کہ ’’ اکتوبر 2002ء میں جب میں نے پہلی دفعہ پارلیمنٹ کی رپورٹنگ شروع کی تھی تو جو مناظر اُس وقت دیکھے تھے وہی مناظر 22 برس بعد‘ جمعرات 29 فروری 2024ء کو دیکھنے کو ملے۔ 2002ء میں جب نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھانا تھا تو نواز شریف جیل سے جدہ پہنچ چکے تھے اور الیکشن کے بعد ان کی جماعت کے کچھ اراکین ہی منتخب ہو کر اسمبلی پہنچ سکے تھے۔ چند ایک نے نواز شریف کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور اسمبلی میں ہلہ گلا اور شور شرابہ بھی کیا تھا۔

 اُس اسمبلی میں عمران خان موجود تھے لیکن نواز شریف نہیں تھے۔آج عمران خان اسمبلی میں نہیں ہیں لیکن نواز شریف وہاں موجود ہیں۔ نواز شریف جب جیل میں تھے یا جلاوطن تھے تو ان کے حامی پارلیمنٹ میں ان کے حق میں نعرے لگاتے تھے۔ ان کے ایم این ایز ان کی تصاویر سینے سے لگائے پارلیمنٹ میں پھرتے اور ان سے اپنی وفاداری ثابت کرتے تھے۔

 آج خان صاحب کی تصاویر پارلیمنٹ میں نظر آرہی ہیں۔ یہ تو سب کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوا ہے۔ یہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہ چل سکے۔ اقتدار کا نشہ ہی کچھ ایسا ہے‘‘۔

مزید :

سیاست -