نواز شریف پر ماسک پھینکے والاکون تھا ؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا

نواز شریف پر ماسک پھینکے والاکون تھا ؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا
 نواز شریف پر ماسک پھینکے والاکون تھا ؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)  سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ماسک پھینکے والاکون تھا ؟  اس حوالے سے سینئر صحافی محمد صالح ظافر نے انکشاف کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایوان کے اس رکن کی شناخت کرنے کا حکم دیا ہے جس نے جمعرات کی دوپہر مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف پر اس وقت ماسک پھینکا جب وہ قومی اسمبلی کے پوڈیم پر رجسٹر آف رول پر دستخط کر رہے تھے۔

ایوان کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اس موقع پر سپیکر بھی موجود تھے اور شہباز شریف کے کندھے پرگرنے والا ماسک نواز شریف کے قریب سے گزرا لیکن انہیں نہیں لگا۔ قومی اسمبلی کے اعلیٰ ذرائع نے "دی نیوز "کو بتایا کہ نواز شریف کو ان کی پارٹی کے ارکان جن میں حنیف عباسی، ملک ابرار اور شہباز شریف شامل ہیں، نے ایوان کے دونوں اطراف نواز شریف کیخلاف نعرے بازی کے دوران انہیں ڈھال بنایا ہوا تھا ۔ نواز نے سپیکر سے مصافحہ کیا اور وہ رجسٹر پر دستخط کرنے کیلئے جھکے ہوئے تھے، سپیکر کے چبوترے کے سامنے جمع پی ٹی آئی کے  بعض ممبران حکمران اتحاد کی قیادت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، اس دوران پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے چہرے جیسا بنا ہوا نقاب نواز شریف کی طرف پھینکا گیا۔