آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے،علی امین گنڈا کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلا بیان 

آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے،علی امین گنڈا کا وزیراعلیٰ منتخب ...
آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے،علی امین گنڈا کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلا بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا نے کہاہے کہ آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے،دعا ہے کہ اللہ مجھے اس جہاں اور قیامت کے دن بھی سرخرو کرے۔

خیبرپختونخوااسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کسی فسطائیت میں نہیں ہوا،ہمارے لیڈر کا قصور یہ ہے کہ عوام اور پاکستان کی خودمختاری کی بات کی،ہمارے لیڈر نے قوم کیلئے 27سال جدوجہد کی،مطالبہ ہے کہ فری اینڈ فیئر ٹرائل کیا جائے ہمارے لیڈر کو جلد رہا کیا جائے،ان کا کہناتھا کہ  میرا لیڈر صحیح کہتا تھا کہ ہم آزاد نہیں غلام ہیں، حقیقی آزادی ہماری ضرورت ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کریں اور اپنی اصلاح کریں،ہم انتقام نہیں چاہتے، یہ ملک اور ادارے ہمارے ہیں،ایسا نظام چاہتے ہیں کہ کوئی بھی اس ملک میں زیادتی نہ کرسکے۔