ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ کا کام ختم اب ہمارا کام شروع ہو گیا، چیف  جسٹس پاکستان  کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات پر ریمارکس

ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ کا کام ختم اب ہمارا کام شروع ہو گیا، چیف  جسٹس ...
ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ کا کام ختم اب ہمارا کام شروع ہو گیا، چیف  جسٹس پاکستان  کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق جج سپریم کورٹ مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ کا کام ختم اب ہمارا کام شروع ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق سابق جج سپریم کورٹ مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کونسل اجلاس میں مظاہر نقوی کا خط بھی پڑھا۔

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مظاہر نقوی کا خط ہمیں آج ملا ہے۔

چیئرمین کونسل نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ کا کام ختم اب ہمارا کام شروع ہو گیا۔