پروفیسر آف اپتھامالوجی ڈاکٹر ناصر چودھری نے لیڈی ایچی سن ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کا چارج سنبھال لیا

پروفیسر آف اپتھامالوجی ڈاکٹر ناصر چودھری نے لیڈی ایچی سن ہسپتال کے میڈیکل ...
پروفیسر آف اپتھامالوجی ڈاکٹر ناصر چودھری نے لیڈی ایچی سن ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر )پروفیسر آف اپتھامالوجی ڈاکٹر ناصر چودھری نے لیڈی ایچی سن ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کا چارج سنبھال لیا ہے ڈاکٹر ناصر چودھری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ  چشم میں بطور ایسوسی سیٹ پروفیسر فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہیں لیڈی ایچی سن ہسپتال کے ایم ایس کی سیٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، انہوں نےاپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کام شروع کر دیا  ہے ۔

روزنامہ ؎پاکستان " کے مطابق ایم ایس نے دن بھر مصروف دن گزارا اور تمام شعبہ جات کے اجلاس کیے اور  بریفنگ لی  انہوں نے عملے کے ہمراہ مختلف وارڈوں اور سٹوروں کا دورہ کیا اور مسائل کا جائزہ لیا ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ناصر چودھری کا شمار    تجربہ کار اور تربیت یافتہ افسروں میں ہوتا ہے ہسپتال آمد پر عملے اور ڈاکٹروں نے ان کو گلدستے پیش کیے اس موقع پر ڈاکٹروں اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ لیڈی ایچی سن میں کام کرنے والے تمام لوگ ایک کنبے کی طرح ہیں،یہاں آنے والے مریض ہمارے لیے وی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہوگا ،کام چور لوگوں کی ہسپتال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لیبر روم کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فری ہوگی ہر قسم کے ٹیسٹ فری کیے جائیں اور مفت علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے، تمام ہسپتال کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف نرسیں اور دیگر عملہ میری ٹیم ہے اور ان کو ساتھ لے کر آگے بڑھوں گا۔