الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا 

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا 
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پرانتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی 6 نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -