کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا،لطیف کھوسہ کا سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ 

کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا،لطیف کھوسہ کا سپیکر ...
کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا،لطیف کھوسہ کا سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں  سنی اتحاد کونسل  کے رہنما  سردار لطیف کھوسہ نے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں  لطیف کھوسہ کا سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ  ہوا۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ سپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں،آپ نے کل 302ممبران سے حلف لیا، تعزیرات پاکستان میں 302قتل کی دفعہ ہے،کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا۔