مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق سپیکر منتخب ہو گئے جس کے بعد انہوں نے عہدے کا  حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق سردار ایاز صادق سے سبکدوش ہونے والے سپیکر راجا پرویز اشرف نے حلف لیا۔ ایاز صادق نے سپیکر کے انتخاب میں 199 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر  صرف 91 ووٹ لے سکے۔ 

 قبل ازیں ایم کیو ایم نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی پولینگ کا بائیکاٹ کیا  تاہم ایاز صادق نے انہیں منا لیا، لیگی رہنما ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو منانے کمیٹی روم پہنچ گئے جہاں ان کے مابین مذاکرات ہوئے اور فریقین کے مابین آئینی ترمیم پر معاہدہ ہوا۔