معروف گلوکارہ ریحانہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں گانے کے لیے بھارت پہنچ گئی

معروف گلوکارہ ریحانہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں گانے کے لیے بھارت پہنچ ...
معروف گلوکارہ ریحانہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں گانے کے لیے بھارت پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ ریحانہ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی ’پری ویڈنگ‘ تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بھارت پہنچ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق گلوکارہ ریحانہ گزشتہ روز ریاست گجرات کے شہر جام نگر پہنچی ہیں جہاں اننت امبانی کی تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات ہو رہی ہیں۔ یہ مکیش امبانی کا آبائی شہر ہے۔
اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں گلوبل ٹیک سی ای اوز، بالی ووڈ سٹار، پاپ سٹارز اور سیاستدانوں کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ تقریبات پر ایک اندازے کے مطابق 12کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 42ارب روپے) خرچ ہوں گے۔ تقریبات میں کھانے پینے کا انتظام 2کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً7ارب روپے) میں بھارت کے ایک معروف فائیو سٹار ہوٹل گروپس کے سپرد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 36سالہ گلوکارہ ریحانہ کو تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 75کروڑ روپے) ادا کیے گئے ہیں۔2018ءمیں مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے گلوکارہ بیونسے کو 60لاکھ ڈالر دیئے گئے تھے۔
66سالہ مکیش امبانی آئل سے ٹیلی کام سیکٹر تک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں۔ وہ ایشیاءکے امیر ترین آدمی ہیں، جن کی دولت کے پاس 114ارب ڈالر سے زائد کی دولت ہے۔28سالہ اننت امبانی کی شادی 29سالہ رادھیکا مرچنٹ سے ہو رہی ہے جو ایک صنعتکار کی صاحبزادی ہیں۔دونوں کی شادی رواں سال جولائی میں ہو رہی ہے۔

مزید :

تفریح -