شوگری مشروبات ، کیک ، بریڈ، شوگری دلیے اوردیگر پراسیسڈ فوڈز کوکھانے کا بڑا نقصان سامنے آگیا

شوگری مشروبات ، کیک ، بریڈ، شوگری دلیے اوردیگر پراسیسڈ فوڈز کوکھانے کا بڑا ...
شوگری مشروبات ، کیک ، بریڈ، شوگری دلیے اوردیگر پراسیسڈ فوڈز کوکھانے کا بڑا نقصان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شوگری مشروبات ، کیک ، بریڈ، شوگری دلیے اور دیگر کئی انواع کے تیار شدہ کھانے الٹرا پراسیسڈ فوڈز کے زمرے میں آتے ہیں جنہیں ماہرین صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے آ رہے ہیں تاہم اب نئی تحقیق میں ان کے متعلق ایسا ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ سن کر کوئی ان الٹراپراسیسڈ فوڈز کو ہاتھ لگاتے بھی خوف کھائے گا۔
میل آن لائن کے مطابق برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الٹراپراسیسڈ فوڈز انسانی جسم کے ہر ایک خلیے پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور کئی طرح کی جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ کھانے چکنائی، نمک اور چینی سے بھرپور ہوتے ہیں مگر ان میں وٹامنز اور فائبر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ ماہرین نے ان کھانوں کو تمباکو نوشی کی لت سے مشابہہ قرار دیا ہے اور ان پر بھی اسی طرح قابو پانے کی سفارش کی ہے۔
اس تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پراسیسڈ فوڈز انسان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 24فیصد سے زائد بڑھا دیتے ہیں۔ یہ ہر طرح کے کینسر، دل کی بیماریوں، مرکزی عصبی نظام کی بیماریوں، ڈپریشن، ذہنی دباﺅ، دمہ اور نظام تنفس کی دیگر بیماریوں، ہائپرٹینشن، نظام انہضام کی بیماریوں، موٹاپے اور شوگر سمیت دیگر کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں جن کے نتیجے میں انسان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ یقینی طور پر بڑھ جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الٹراپراسیسڈ فوڈز کھانے والے لوگوں کا دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ 66فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -