بیوی کو قتل کرنے والے مجرم نے 22سال تک جنگلات میں روپوش رہنے کے بعد بالآخر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

 بیوی کو قتل کرنے والے مجرم نے 22سال تک جنگلات میں روپوش رہنے کے بعد بالآخر ...
 بیوی کو قتل کرنے والے مجرم نے 22سال تک جنگلات میں روپوش رہنے کے بعد بالآخر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں بیوی کو قتل کرنے والے مجرم نے سزا سے بچنے کے لیے 22سال تک گھنے جنگلات میں روپوش رہنے کے بعد بالآخر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ریمون اینجل ابریگو نامی اس شخص کی عمر اب 70سال ہو چکی ہے۔ اسے 2001ءمیں 20سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو جیل کی گاڑی میں جیل لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ گاڑی سے اتر کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس کے بعد اس کا اب تک کچھ پتا نہ چل سکا کہ وہ کہاں گیا۔اس نے اپنی حاملہ بیوی کوگولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
پولیس نے مجرم کو گرفتاری دینے کے بعد ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا جہاں سے اب اس کی رہائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ پیشی میں عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزم کی قید کی مدت ختم ہو چکی ہے، لہٰذا اب اسے رہا کر دیا جائے گا۔مجرم کے وکیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ عدالت نے مجرم کی سزا ختم ہو جانے کے ریمارکس دیئے ہیں چنانچہ آئندہ پیشی پر اس کی رہائی کا حکم دے دیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -